کانگریس نے آج ایک بار پھر مودی حکومت پر عام آدمی کی جیب کاٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 19 ماہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 72 فیصد کمی آئی ہے لیکن حکومت اس کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کے بجائے اپنی جیب بھر رہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ
نگاروں سے کہا کہ آج تک کسی بھی حکومت کو ایسا جیک پاٹ نہیں ملا ہے جیسا مودی حکومت کو ملا گزشتہ 19 ماہ میں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 72 فیصد کی کمی آئی ہے لیکن ڈیزل کی قیمت صرف 20 فیصد اور پٹرول کی قیمت 16 فیصد کم کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل میں 80 فیصد اور پٹرول میں 83 فیصد منافع حکومت کی تجوری میں جا رہا ہے